راولپنڈی ٹیسٹ:شائقین کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کااعلان

 راولپنڈی ٹیسٹ:شائقین کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کااعلان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر )راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی،تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے ، وی آئی پی انکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی، ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں