وقاریونس کاتیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 وقاریونس کاتیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے ، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے ، ایسے میں رباڈا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔رباڈا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں