تیسرا ٹیسٹ : کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس ، انگلش ٹیم کا اعلان

تیسرا  ٹیسٹ : کھلاڑیوں  کی بھرپور  پریکٹس  ، انگلش  ٹیم کا اعلان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاک انگلینڈتیسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس کی ،کھلاڑی بیٹنگ اوربالنگ کرتے اورکیچز پکڑتے رہے اورخودکوگرمانے رہے۔۔

 انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کااعلان کرتے ہوئے 2 تبدیلیاں کی ہیں اور تین سپیشلسٹ سپنرز ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ ،ہیری بروک، کپتان بین سٹوکس، جمی سمتھ گس ایٹکنسن ٹیم کاحصہ ہونگے ،دوسری طرف پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ انجری کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق لیگ سپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرمحمدعلی کو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے ۔ادھر سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہم تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی سپنرز کیلئے سازگار وکٹ بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے ، ہماری کوشش ہوگی کہ گزشتہ میچ کی حکمت عملی کو ہی دوبارہ دہرا ئیں، بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ اس وکٹ پر سپن ہو گا، ہم اس میچ میں بھی تین سپنرز کو ہی کھیلائیں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کھیلتے ہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی کھیلیں گے ۔ میرے خیال میں پنڈی سٹیڈیم کی پچ بھی دوسری پاکستانی پچ کی طرح ہوگی، بروک نے پاکستان ٹیم کی سپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی کی جانب سے لاحق خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں