پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کیخلاف گرفت مضبوط

پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کیخلاف گرفت مضبوط

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہے ۔۔

 میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگزمیں3وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنالئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 101رنز درکار ہیں،دریں اثنا مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 308رنز بنا کر بنگلہ دیش کے خلاف مجموعی طور پر 202رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی،کیل ویرینے نے شاندار سنچری سکور کی۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 140 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کیل ویرینے نے شاندار سنچری سکور کی اور 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیشی باؤلر تیجل الاسلام نے 5، حسن محمود نے 3 اور مہدی حسن میراز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 202 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 101 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 101 رنز درکار ہیں، اوپنر محمود الحسن جوئے 38 اور تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں