قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز، 18ٹیمیں حصہ لیں گی

قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز، 18ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔۔

جس کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں کراچی وائٹس اعزاز کا دفاع کرے گی۔18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلیوز، لاڑکانہ ریجن، ملتان ریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللّٰہ خرم نیازی نے کہاہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ہم کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں