پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں 287رنز بناکر آؤٹ
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز ، سری لنکا اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 287 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا اے نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 157 رنز بناکر 180 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رتنائیکے 64 رنز جبکہ دنوشا 51 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔احمد بشیر نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل پاکستان شاہینز نے 212 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی اور سکور میں صرف 75 رنز کا اضافہ کرسکی۔