زمبابوے کے شان ولیمز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار
بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیدیئے گئے ۔
شان ولیمز کو لیول ون کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔