کوہلی شادی سے قبل بھی انوشکا کو دورہ آسٹریلیا پرلیکرگئے :شاستری
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے سٹار بیٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق تقریباً 10 سال پرانا قصہ سنانے ہوئے۔۔
کہاکہ کہ '2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ، ویرات میرے پاس آیا اور کہا کیا ٹور پر صرف بیویوں کو لانے کی اجازت ہے ؟ گرل فرینڈ ساتھ نہیں آسکتی؟' روی شاستری نے بتایا میں نے اجازت دی تو کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت مل گئی، پھر اس ٹور میں انوشکا ہمارے ساتھ تھی'۔انہوں نے کہا 'آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی کوہلی نے 160 رنز سکور کردیئے جس کے بعد وہی ہوا، سٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو ویرات نے فلائنگ کِس دی جو کہ اب اکثر میچز میں ہوتا ہے ،انوشکا ہمیشہ سے ہی ویرات کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہے ۔