ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،الاؤنسز نہ ملنے پر ٹیکنیکل آفیشلز فیڈریشن سے الجھ پڑے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی۔
ڈیلی الاؤنسز نہ ملنے پر ٹیکنیکل آفیشلز ایتھلیٹکس فیڈریشن کیساتھ الجھ پڑے ، معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل آفیشلز نے ڈیلی الاؤنسز نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران موقع سے غائب رہے ، جس پر آفیشلز نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوے ایتھلیٹکس فیڈریشن آفس پہنچے جہاں ادا ئیگیاں نہ ہونے پر احتجاج کیا۔