ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کا آج سے آغاز

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کا آج سے آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میچز آج سے نیپال میں شروع ہوں گے ، جہاں دس ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے یکم فروری تک کٹھمنڈو کے دو میدانوں، تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ اور ملپانی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شامل دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نمیبیا، پاپوا نیو گنی اور امریکا شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں میزبان نیپال کے ساتھ نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے حصہ لے رہے ہیں۔ گروپ مرحلے کے میچز 18 سے 26 جنوری تک متبادل دنوں میں ہوں گے ، جن کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی جو 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپر سکس کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں