سعودی عرب میں ہونے والے 2029 ایشین ونٹر گیمز ملتوی
ریاض(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب میں شیڈول 2029 ایشین ونٹر گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان سعودی اولمپک و پیرااولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔
بیان کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد مستقبل کی میزبانی کے لئے ایک نیا فریم ورک طے کیا گیا ہے ، تاہم ایشین ونٹر گیمز کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔