ہیری بروک نے فتح کو سالگرہ کا خوبصورت تحفہ قرار دے دیا
پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف سُپر ایٹ مرحلے میں فتح کو سالگرہ کا خوبصورت تحفہ قرار دے دیا۔
پوسٹ میچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہری بروک کا کہنا تھا کہ پچ مشکل نہیں تھی بلکہ دونوں ٹیموں کے سپنرزنے رفتار کو بخوبی استعمال کیا، رفتار کی کمی نے مواقع پیدا کیا۔واضح رہے پالی کیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا شکست دی ہے ۔