سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی لیگ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب پہلی مرتبہ  ٹی ٹونٹی لیگ کی میزبانی کرے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی لیگ کی میزبانی کرے گا۔۔

ڈیونز لیگ ٹی ٹونٹی میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس لیگ کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دے دی۔ رپورٹس کے مطابق لیگ میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز شرکت کریں گے ۔ چھ ٹیموں پر مشتمل یہ لیگ اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے اور میچز طائف میں کھیلے جائیں گے ۔ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں