فیفا ورلڈ کپ،ایرانی ٹیم کو امریکی ویزے تاحال جاری نہ ہو سکے

فیفا ورلڈ کپ،ایرانی ٹیم کو امریکی  ویزے تاحال جاری نہ ہو سکے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تاحال امریکی ویزے جاری نہ ہو سکے۔۔

 جس کے باعث ٹورنامنٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ فیفا کے ساتھ جلد ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں ویزا معاملات اور سکیورٹی ضمانتوں پر بات کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں