ایگور اریٹا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

 ایگور اریٹا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل  ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک)موسلا دھار بارش اور پھسلن بھری سڑکوں کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے سائیکلسٹ ایگور اریٹا نے۔۔

 گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں پرائیا آ مارے سے پوتینزاتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی رستے پر 203کلو میٹر پر محیط تھا۔ ایگور اریٹا نے فاصلہ 5گھنٹے 7منٹ اور 51 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں