پاکستان نے زمبابوے کو ہراکر ویمن ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
171 رنز کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم8وکٹوں پر103 رنز بنا سکی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے میچ میں67 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی انٹرنیشنل ویمن ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ نیشنل بینک سٹیڈیم پر پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے ،ایمان فاطمہ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ منیبہ علی نے 36 رنز کی اننگ کھیلی ۔کامیابی کیلئے ملنے والے 171 رنز کے تعاقب میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم8وکٹوں پر103 رنز کی جوڑ سکی،کپتان نو ویلو سبانڈا نے 37 گیندوں پر ناقابل شکست 18 رنز بنائے،نشرح سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔