سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز میں 12گولڈ میڈلز کیساتھ ٹائٹل پنجاب کے نام

 سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل  گیمز میں 12گولڈ میڈلز  کیساتھ ٹائٹل پنجاب کے نام

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12گولڈ اور 13 سلور میڈلز کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں سندھ نے 9 گولڈ اور 10 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ وفاقی ریجن 8 گولڈ اور 9 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی تھے ۔ گیمز کے آخری روز 200 میٹر مینز فائنل پلس سی کیٹیگری میں سندھ کے احمد رجب نے 28.01 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ پنجاب کے محمد عادل خان اور طیب وحید نے بالترتیب سلور اور برانز میڈلز حاصل کیے ۔800 میٹر لیول بی مقابلے میں بلوچستان کے محمد جابر نے 2 منٹ 41.88 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔، جبکہ وفاقی ریجن کے محمد واصف نے سلور اور سندھ کے ارسلان آفتاب نے برانز میڈل حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں