خواتین کرکٹرز چاہتی ہیں وہاب ریاض ہمیں زیادہ بولنگ کریں: عائشہ ظفر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر نے کہاہے کہ 6 ماہ سے ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں۔
کارکردگی اچھی رہے گی۔لاہور میں ٹیم کے کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے اعتماد ملا ہے ، ورلڈ کپ میں بھی اسی طرح کھیلیں گے ۔ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ خواتین کرکٹرز چاہتی ہیں کہ وہاب ریاض زیادہ سے زیادہ ہمیں بولنگ کریں۔ جس سے ہمیں فائدہ ہوگا، وہاب ریاض کی بولنگ کی وجہ سے ہمیں تیز بولنگ کی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے ۔