ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے 5کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں رسائی

 ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ  پاکستان کے 5کھلاڑیوں  کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ماہ نور علی سمیت پاکستان کے پانچ کھلاڑی 33ویں ایشین جونیئرانفرادی سکواش چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

چین کے شہر پانزیہوامیں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر17 ایونٹ میں نعمان خان نے ملائشیا کے محمد رازق پترا محمد فخر الزاری کو 40 منٹ کے تگ و دو کے بعد 0-3 سے قابو کرلیا۔اسی ایونٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں محمدعمیرعارف نے ہانگ کانگ کے ٹز لانگ لیون کو 0-3 سے زیر کر لیا۔ بوائز انڈر15 میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے ہانگ کانگ ہی کے ایتھن ہاؤ وین بائی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے شکست دے دی۔ اسی ایونٹ میں محمد سہیل عدنان نے بھارت کے شری شمیت لیئر کو 49 منٹ کی جدوجہد کے بعد ایک گیم کی قربانی دیتے ہوئے 1-3 سے ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔تاہم بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں کوریا کے جونگ ہائی لی سے مات کھا گئے ۔ بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی خان بھارت کے ابھے اودھے بجاج سے ہار گئے ۔گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی ہاؤ ک جیو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں