پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع سب سے سستا ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جو 200 روپے میں دستیاب ہوگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ روز سے شروع ہو گئی۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ فزیکل بھی دستیاب ہیں، شائقین بذریعہ نجی کوریئر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے ۔لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہونگے جن میں لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مراکز پر ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے ۔پی سی بی حکام نے کہاکہ جنرل انکلوژرکے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے ۔فرسٹ کلاس انکلوژر کا ٹکٹ 300 روپے ، پریمیئم ٹکٹ 400 روپے ، وی آئی پی 500 روپے جبکہ وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔