سپورٹس بورڈ کے پنشنرز کو اپریل کی پنشن کی ادائیگی کے احکامات
سپورٹس بورڈ کے پنشنرز کو اپریل کی پنشن کی ادائیگی کے احکامات پنشنرز کے وفد کی محی الدین وانی سے ملاقات، عیدسے قبل کی ادائیگی کی یقین دہانی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے پنشنرز کو ماہ اپریل کی پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے گئے ، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کی فیملیز کی عید کی خوشیوں میں اضافہ ہو گیا۔ پنشنرز کی فیملیز نے وفاقی سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل محی الدین وانی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے پنشنرز کو ماہ اپریل کی پنشن بروقت ادا نہ ہو سکی، جس پر پنشنرز کے ایک نمائندہ وفد نے وفاقی سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل محی الدین وانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پنشن کی فوری ادائیگی کے لیے تحریری درخواست پیش کی۔وفاقی سیکرٹری نے وفد کے مؤقف کو توجہ سے سننے کے بعد وضاحت کی کہ پنشنرز کو چند تکنیکی وجوہات کے باعث اپریل کی پنشن بروقت ادا نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عیدالاضحیٰ سے قبل پنشن کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔