ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی نشریات نیا باب ثابت ہوگی:آئی سی سی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی نشریات خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا معیار قائم کریں گی۔۔
ٹورنامنٹ کے دوران جدید اور منفرد براڈکاسٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے شائقین کو پہلے سے کہیں زیادہ معیاری اور دلچسپ کوریج فراہم کی جائے گی ۔ ہر میچ کی لائیو نشریات آئی سی سی ٹی وی کے ذریعے کی جائیں گی اور ہر مقابلے کو35 سے 41 کیمروں کی مدد سے کور کیا جائے گا تاکہ کھیل کے ہر لمحے کو مختلف زاویوں سے دکھایا جا سکے ۔