حکومتِ پنجاب کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 15کروڑ گرانٹ کا اعلان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے پاکستان میں ہاکی کے فروغ، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 15کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔
۔یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جمع کرائی گئی باضابطہ درخواست پر منظور کی جانے والی اس گرانٹ کا مقصد ملک بھر میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی، ترقیاتی پروگراموں کا انعقاد اور کوچز کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جا سکے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔