فیفا ورلڈ کپ:افتتاحی میچ میکسیکو کے نام جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست
میکسیکو سٹی (دنیا نیوز)میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی۔
میکسیکو کی جانب سے جولین کینونس اور راؤل جمنیز نے ایک، ایک گول سکور کیا، جنوبی افریقہ کے 2 جبکہ ایک میکسیکو کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجا گیا۔