ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، آسٹریلیا سے ہار،بھارت ایونٹ سے باہر

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، آسٹریلیا سے ہار،بھارت ایونٹ سے باہر

171 رنز ہدف کو آسٹریلوی ویمن ٹیم نے محض 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کیا جنوبی افریقہ بہتر رن ریٹ پر جبکہ ویسٹ انڈیز ہار کر بھی سیمی فائنل میں داخل

لارڈز(سپورٹس ڈیسکویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے بھارت ویمنز کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ ورلڈ کپ کے اس آخری گروپ میچ میں شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کیلئے سیمی فائنل کا خواب ادھورا رہ گیا۔ لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے ۔ ہرمن پریت کور نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، 171 رنز کے چیلنجنگ ہدف کو آسٹریلوی ویمن ٹیم نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ ایلیسے پیری 56 جبکہ ایشلے گارڈنر نے ناقابلِ شکست 54 رنز بنا ئے ۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بہتر رن ریٹ اور پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ ون سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی جبکہ ویسٹ انڈیز آخری میچ میں آئرلینڈ سے شکست کے باوجود سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں