سابق انگلش ویمنز کرکٹرز کاورلڈکپ میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کا الزام
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر ایلکس ہارٹلی اور کیٹ کراس نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ شیڈول میں بھارت کو فائدہ پہنچایا۔
کیٹ گراس نے کہا کہ بھارت کو گارنٹی دی گئی کہ وہ پہلا سیمی فائنل کھیلے گا جب بھارت کھیلتا ہے تو سب کچھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے ، یہ مضحکہ خیز ہے ۔ایلکس ہارٹلی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھی بھارت کو سیمی فائنل کھیلنے کی گارنٹی دی گئی تھی۔