فیفا صدر کا مستقبل میں 64ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ

فیفا صدر کا مستقبل میں 64ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ

فیفا صدر کا مستقبل میں 64ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ چھوٹے ممالک کو ورلڈ کپ میں موقع نہ ملا تو انکی ترقی رک جائیگی:ـجیانی انفانٹینو

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈ کپ کروانے کا عندیہ دے دیا۔ صدر فیفا جیانی انفانٹینو نے کہاکہ کہ 2026 ورلڈ کپ کے بعد متعلقہ کمیٹیاں اس تجویز کا جائزہ لیں گی۔ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ سو فیصد کامیاب رہا ہے ۔ تمام براعظموں کی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، چھوٹی ٹیموں کو بھی موقع ملنا چاہیے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ورلڈ کپ صرف یورپ اور جنوبی امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے ۔ ہر ملک کو ورلڈ کپ میں شرکت کا خواب دیکھنے کا حق ملنا چاہیے ۔ چھوٹے ممالک کو ورلڈ کپ میں موقع نہ ملا تو ان کی ترقی رک جائے گی۔ دنیا بھر میں فٹبال کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے ۔امریکی صدر سے رابطے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیفا صدرنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریباً روزانہ رابطہ رہتا ہے ۔ امید ہے ورلڈ کپ فائنل میں ٹرمپ کے ساتھ مل کر ٹرافی پیش کر ینگے کیونکہ میزبان ملک کے صدر اور فیفا صدر کی مشترکہ ٹرافی پیش کرنے کی روایت رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں