ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم کے میچز کا شیڈول جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )مسقط، عمان میں شیڈول مسقط اسٹیل ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 کے لیے پاکستان کی قومی جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم کے میچز کا باقاعدہ شیڈول سامنے آ گیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق 13جولائی 2026 کوپاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ چائنا ،14 جولائی 2026، پاکستان بمقابلہ قازقستان،16 جولائی 2026، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش جبکہ 17 جولائی 2026 کوپاکستان بمقابلہ ازبکستان کھیلا جائے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گی۔