47سالہ عمران طاہر کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمران طاہر مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments