کیمرون گرین کی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی

 کیمرون گرین کی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی

آسٹریلوی کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی۔ کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سنٹر گراؤنڈ میں ہوئی جہاں کیمرون گرین سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔تقریب کے بعد دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا جبکہ دونوں نے بعد میں ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، گرین نے یالنگپ میں ایملی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے ۔ کیمرون گرین کی اہلیہ ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...