سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اولڈ ایج ہوم میں خوش

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اولڈ ایج ہوم میں خوش

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اولڈ ایج ہوم میں خوش یہاں گھر جیسا محسوس ہوتا ہے ،ونود کامبلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی اولڈ ایج ہوم سنٹر سے سامنے آنے والی ویڈیو نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم کامبلی نے مرکز میں ملنے والی بہترین دیکھ بھال اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہاں گھر جیسا محسوس ہوتا ہے ۔سابق کرکٹر اس وقت ندان سنٹر فار ایلڈرلی کیئر میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے کیمرے کے سامنے براہِ راست بات کرتے ہوئے وہاں ملنے والے علاج اور محبت کے بارے میں بتایا۔ کامبلی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد مداحوں نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور سابق ہندوستانی سٹار کی اچھی صحت کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات پیش کیں۔کامبلی گزشتہ کئی برسوں سے صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ دسمبر 2024 میں انہیں پہلی بارتھانے کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ جنوری 2025 کو ڈسچارج ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...