علی خان کا باؤنسروائیڈ گیند پر چھکا بن گیا، امپائر نے چوکا قرار دیدیا

علی خان کا باؤنسروائیڈ گیند پر چھکا  بن گیا، امپائر نے چوکا قرار دیدیا

وینکور (سپورٹس ڈیسک ) کینیڈا میں کھیلے جا رہے سپر سکسٹی ٹورنامنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب باؤلر کا باؤنسر ڈائریکٹ باؤنڈری پار کر گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ ٹورنٹو سکسرز اور مسیساگا ماسٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جب مسیساگا ماسٹرز کے امریکی فاسٹ باؤلر علی خان نے ٹورنٹو سکسرز کے بیٹر کیرون پولارڈ کو ایک انتہائی تیز رفتار باؤنسر کروایا۔باؤنسر کے بعد گیند پولارڈ اور وکٹ کیپر حمزہ طارق دونوں کے سروں کے اوپر سے ہوتی ہوئی، زمین کو چھوئے بغیر سیدھی باؤنڈری کے باہر جا گری۔بال ڈائریکٹ باہر جانے کے باوجود چوکا قرار دیا گیا کیونکہ ایم سی سی قوانین کے مطابق صرف بلے کے ذریعے باونڈری پار کی جانے والی گیند کو چھکا قرار دیا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...