حیدآباد نیاز سٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
حیدرآباد(ڈسٹرکٹ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان نیاز سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا، معاہدے کی مدت بیس سال ہوگی۔۔۔
معاہدے کے بعد پی سی بی نیاز سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گا۔حیدرآباد کے تاریخی نیازسٹیڈیم کو پی سی بی کے زیر انتظام کرنے کے معاہدے کی تقریب نیاز سٹیڈیم میں ہوگی۔سٹیڈیم پر مکمل انتظامی کنٹرول پی سی بی کے پاس ہوگا، جبکہ سٹیڈیم کی ملکیت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہی کی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments