امام الحق کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کے دروازے کھل گئے

 امام الحق کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کے دروازے کھل گئے

امام الحق کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کے دروازے کھل گئے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ۔ذرائع کے مطابق امام الحق کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اجازت مل گئی ،وہ او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرینگے ، او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے ۔خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف سوئی ناردن گیس کی قیادت کریں گے ۔امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...