کوکین کا استعمال ،کرس لین کو 1ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ ا

کوکین کا استعمال ،کرس لین کو 1ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ ا

آسٹریلوی کرکٹر نے انگلینڈ میں قیام کے دوران کوکین استعمال کرنیکا اعتراف کیا آسٹریلوی کرکٹر کرس لین پر پابندی 31جولائی سے 30اگست تک نافذ رہی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے کرکٹ ریگولیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ جارح مزاج بلے باز کرس لین پر کوکین کا استعمال کرنے کی وجہ سے ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔36 سالہ کرس لین انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کر رہے تھے ، جب 18 جولائی کو ٹی 20 بلاسٹ فائنلز ڈے کے موقع پر ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا، ان کی ٹیم نے اسی روز ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا تھا۔ڈوپ ٹیسٹ میں کوکین کے استعمال سے پیدا ہونیوالے مادے بینزوئے لیکونین کی موجودگی سامنے آئی اور انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے اعتراف کیا کہ میں نے 15 اور 16 جولائی کے درمیان کوکین استعمال کی تھی لیکن کوکین کا استعمال مقابلے کے دوران نہیں کیا تھا اور اس کا میری کارکردگی سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا۔ کرس لین پر پابندی 31 جولائی سے 30 اگست تک نافذ رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...