زمبابوے کی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر جم گئیں
ہرارے (آئی این پی)زمبابوے نے افغانستان کو شارجہ ٹیسٹ میں 57رنز سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی اور ۔۔
ٹیم کی نظریں اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شمولیت پر مرکوز ہیں۔ آئی سی سی نے آئندہ دو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں کا شیڈول طے کرلیا ہے تاہم افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ممکنہ شمولیت پر مذاکرات جاری ہیں۔زمبابوے کرکٹ کا موقف ہے کہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والے مکمل اراکین کو ڈبلیو ٹی سی میں یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments