خاتون نے لمبے ناخن کاٹ دئیے ،عجائب گھر میں رکھے جائینگے
دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی امریکی خاتون ایانہ ولیمز نے نئی زندگی کی ابتدا کیلئے اپنے ناخن کٹوا دئیے ہیں جو وہ گزشتہ 30 برس سے بڑھا رہی تھیں
واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایانہ نے کہا کہ لمبے ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں بہت محتاط زندگی گزارنا پڑی کہ کہیں وہ خود کو ان سے زخمی نہ کر لیں یا پھر تڑوا نہ بیٹھیں۔امریکی خاتون کے بقول ‘ناخن رہیں نہ رہیں مگر میں ملکہ رہوں گی کیونکہ انہوں نے مجھے نہیں بنایا بلکہ میں نے انہیں بنایا۔ ایانہ کے ناخن فلوریڈا کے ایک عجائب گھر میں رکھے جائیں گے تاکہ سیاح 24 فٹ لمبے ناخن کا مشاہدہ کرسکیں، جن پر ہر دو سے تین دن بعد کئی نیل پالش کی بوتلیں خرچ ہوتی تھیں۔خیال رہے کہ امریکی خاتون نے 2017 میں دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جنہیں وہ گزشتہ 30 سالوں سے بڑھا رہی تھی۔