جلد بلوغت بریسٹ کینسر کے امکان کو بڑھا دیتی

 جلد بلوغت بریسٹ کینسر کے امکان کو بڑھا دیتی

کیرولائنا(نیٹ نیوز) پچھلی دو دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 اور ماہرین کے مطابق یہ اضافہ تقریباً مکمل طور پر ایسٹروجن ریسیپٹر پازیٹو بریسٹ کینسر کی وجہ سے سے ہوا ہے ،ایسٹروجن ریسیپٹر بریسٹ کینسر تمام عمر کی خواتین کے گروپوں میں سب سے عام قسم کا بریسٹ کینسر ہے ۔ اس لیے کچھ ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اس کا تعلق امریکا میں زیادہ خواتین کی وقت سے ماہواری اور بعد میں پہلا بچہ پیدا کرنے سے ہے ۔ڈیوک ہیلتھ کی ایک میڈیکل آنکولوجسٹ ڈاکٹر الیگزینڈرا تھامس نے کہا کہ خواتین کو اپنی عمر کے دوران زیادہ ایسٹروجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ شاید اس کی ایک بڑی وجہ ہے ، لیکن ہم نہیں جانتے کہ ہم جلد ماہواری کی شروعات زیادہ کیوں دیکھ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں