کینسر علاج میں جھڑتے بالوں کو روکنے کیلئے ہیلمٹ متعارف

کینسر علاج میں جھڑتے بالوں کو روکنے کیلئے ہیلمٹ متعارف

نیویارک(نیٹ نیوز) کینسر علاج میں جھڑتے بالوں کو روکنے کیلئے جدید ہیلمٹ متعارف کرادیاگیا۔

۔بالوں کے گرنے کو محدود کرنے کا ایک طریقہ سر پر کولنگ کی ایک تکنیک ہے جس میں مریض کو سر پر مخصوص پوشاک پہننے والی مشین سے منسلک کیا جاتا ہے جو کولنگ مائع متحرک کرتی ہے لیکن کھوپڑی کو ٹھنڈا کرنے میں اس کی خرابیاں بھی ہیں۔ ایک یہ کہ مشینیں بڑی اور ایک ہی جگہ پر نصب ہوتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہر کیمو سیشن سے پہلے ، اس کے دوران اور بعد میں مریضوں کے بال گرنے کا علاج کیا جاتا رہے گا۔حال ہی میں ہیلمٹ جسے lily کہا جاتا ہے مکمل طور پر پورٹیبل ہے جس سے مریضوں کو علاج ختم ہوتے ہی ہسپتال میں رُکنا نہیں پڑتا ۔ مریضوں کو یہ ہیلمٹ عام طور پر علاج کے فوراً بعد صرف 90 منٹ تک پہننا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں