خاتون کے پیٹ میں رہ جانیوالی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی

 خاتون کے پیٹ میں رہ جانیوالی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 12 سال بعد نکال دیا گیا۔

بھارتی ریاست سکم کی ایک 45 سالہ خاتون نے 12 سال قبل اپینڈکس کے آپریشن کے دوران جو درد محسوس کیا تھا اس کے بعد بھی مسلسل تکلیف برداشت کرتی رہی لیکن کوئی ڈاکٹر اصل مسئلے کا پتہ نہ لگا سکا۔ اس ماہ کے شروع میں جب ان کی تشخیص ہوئی تو خاتون اور اس کے خاندان کو شدید حیرت ہوئی، کیونکہ اس کے پیٹ میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے چھوڑی گئی سرجیکل قینچی پائی گئی۔خاتون کے شوہر کے مطابق 2012 میں اہلیہ کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد بھی اس کے پیٹ میں وقفے وقفے سے درد ہوتا رہا۔ماہرین کی ٹیم نے فوری متاثرہ خاتون کا آپریشن کیا اور قینچی کو پیٹ سے باہر نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں