بیٹھنے کے بجائے گھومنا پھرنا کمر درد سے نجات میں مددگار

بیٹھنے کے بجائے گھومنا پھرنا کمر درد سے نجات میں مددگار

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں کی جانے والی ایک مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد فربہ یا موٹاپے کا شکار افراد کی جانب سے بیٹھنے کے بجائے گھومتے رہنا یا متحرک۔

 رہنا انہیں کمر درد سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے موٹاپے کے شکار 64 افراد پر تحقیق کی ۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ جو افراد یومیہ 20 منٹ تک متحرک رہتے ہیں یا 40 منٹ تک اپنے بیٹھنے کے ٹائم کو کم کرتے ہیں ان میں ترتیب وار کمر کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ بیٹھنے سے جسم میں انسولین کی پیداوار متاثر ہونے سمیت مسلز کی چربی بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جس سے نہ صرف موٹاپا بڑھتا ہے بلکہ جسم میں درد سمیت کمر کا درد بڑھ سکتا ہے ۔ماہرین نے تجویز دی کہ جو لوگ یومیہ 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، انہیں یومیہ 40 سے 50 منٹ تک متحرک رہنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں