کار حادثے کے شکار 39سال کی یادداشت چلی گئی

 کار حادثے کے شکار 39سال کی یادداشت چلی گئی

روم(نیٹ نیوز)اٹلی میں ایک 60 سالہ شہری ہٹ اینڈ رن کار حادثے کے بعد اپنی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔

 جس نے کوما میں جانے کے بعد خود اپنے آپ سے متعلق اور اہلخانہ سے متعلق سمیت 39سالہ تمام یادداشت گنوادی۔ذرا آپ 1980 کی دہائی میں رہنے کا تصور کریں اور پھر اچانک آج کے دور میں اپنی آنکھ کھولیں۔ کوما سے بیدار ہونے کے بعد اسے یقین تھا کہ وہ 24 سال کا ہے اور اپنی 19 سالہ منگیتر سے شادی کا انتظار کر رہا ہے ۔لوسیانو نے اپنے سامنے کھڑی بوڑھی عورت کو نہیں پہچانا جو اس کی بیوی تھی۔ اس 30 سالہ آدمی کو بھی پہنچان نہیں پایا جو اسے 'باپ' کہہ کر مخاطب کررہا تھا۔ مزید برآں وہ آئینے میں خود اپنا آپ دیکھ کر ڈر گیا جہاں نوجوان شخص کے بجائے بوڑھے شخص کا عکس موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں