چاند پر رہائش کیلئے بُکنگ شروع، پیشگی ادائیگی کا اعلان
لاہور(نیٹ نیوز) جی آر یو سپیس کمپنی نے 10 لاکھ ڈالر پیشگی پر چاند پر کمرا بُک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
خلائی سیاحت اور مستقبل کی رہائش کے شعبے میں سرگرم ادارے جی آر یو سپیس نے ایک غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب عام افراد بھی چاند پر اپنا کمرہ بُک کرا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس مقصد کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر بطور پیشگی ادائیگی درکار ہوں گے ۔جی آر یو سپیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل کی خلائی رہائش کے تصور کے تحت متعارف کرایا گیا ہے ، جس میں چاند پر جدید سہولیات سے آراستہ کمروں کی تعمیر شامل ہے ۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی بکنگ کا مقصد ممکنہ صارفین کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا جائزہ لینا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگرچہ خلائی سیاحت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، تاہم چاند پر نجی رہائش اور ملکیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور تکنیکی چیلنجز تاحال ایک بڑا سوال ہیں۔