جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا ’’سوراخ ‘‘کیوں ہوتا ہے

 جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا ’’سوراخ ‘‘کیوں ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہوتا ہے ،یہ سوراخ ہوائی جہاز میں انجینئرنگ اور ڈیزائن کی تاریخ کا ایک اہم حصّہ ہے اور انہیں‘بلیڈ ہولز’ کہا جاتا ہے ۔

دراصل، آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جہاز کے کیبن کو دباؤ میں رکھا جاتا ہے تاکہ مسافر اور کیبن کریو آسانی سے سانس لے سکیں، اس عمل کو جیٹ انجن کی مدد سے کیبن میں ہوا پمپ کر کے ممکن بنایا جاتا ہے ۔اب مسئلہ یہ ہے کہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیٹ انجن کا ہوا پمپ کر کے جہاز کے کیبن کو زیادہ دباؤ میں رکھنا بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کیبن میں موجود دباؤ اور باہر کی ہوا کے دباؤ میں فرق ہونے کی وجہ سے جہاز کی کھڑکیوں کے شیشوں پر دباؤ پڑے گا کیبن اور باہر کی ہوا کے دباؤ کو برابر رکھنے کے لیے جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں سوراخ یعنی ‘بلیڈ ہولز’ بنائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں