سورج سے خارج لپٹوں سے امریکا و یورپ جگمگا اٹھے
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)سورج کی خارج کردہ شدید لپٹوں کے سبب 19 اور 20 جنوری کی درمیانی شب یورپ اور امریکا کے آسمان رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھے ۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شدید متاثر ہونے والی زمین کی مقناطیسی فیلڈ کے سبب شمالی روشنیوں کو امریکا کے مخصوص علاقوں کے بجائے الاباما اور شمالی کیلیفورنیا جیسی دیگر جنوبی ریاستوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ سال کے پہلے سولر فلیئر کے سبب ہونے والا شدید جیو میگنیٹک طوفان ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کیلئے مسائل پیدا کر سکتا ہے ۔این او اے اے حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میں شمالی اور وسطی ریاستوں میں رہنے والے افراد رات کے وقت اورورا کو دیکھ سکتے ہیں۔حکام کے مطابق ارورا کو ملک کا شمالی حصہ دیکھ سکے اور ممکنہ طور پر جنوب میں یہ الاباما سے لے کر شمالی کیلیفورنیا تک دیکھا جا سکے گا۔