بچوں کو کھانا کھلاتے وقت موبائل دینے کی دشمنی نہ کیجئے

بچوں کو کھانا کھلاتے وقت موبائل دینے کی دشمنی نہ کیجئے

لاہور(نیٹ نیوز) آج کل کے والدین کا ایک طرز عمل ایسا ضرور ہے جو بچوں کے ساتھ سراسر ‘‘دشمنی’’ کرنے کے مترادف ہے ۔آج کے گھریلو ماحول میں بچوں کو خاموش رکھنے یا آسانی سے کھانا کھلانے کیلئے موبائل فون تھما دینا گہرا اور خاموش نقصان بن سکتا ہے ۔

زندگی کے ابتدائی برس، جن میں بچے کا دماغ، زبان اور جذباتی نظام تیزی سے نشوونما پاتے ہیں، اگر کے زیرِ اثر گزر جائیں تو اس کے اثرات برسوں تک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ کھانے کے دوران موبائل دینے سے بچے کی توجہ خوراک، ذائقے اور جسمانی اشاروں سے ہٹ جاتی ہے ، نتیجتاً وہ نہ تو بھوک کو پہچان پاتا ہے اور نہ ہی کھانے سے جڑا صحت مند رشتہ قائم ہو پاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق آہستہ آہستہ بچے کی بولنے کی رفتار، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، نیند کا معیار اور جذباتی توازن متاثر ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں