سال کا سب سے اداس کن دن بلیو منڈے کیا ہے

سال کا سب سے اداس کن دن بلیو منڈے کیا ہے

لندن(نیٹ نیوز)اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کو بلیو منڈے کہا جاتا ہے ،

یعنی سال کا وہ دن جو سب سے زیادہ اداس کن ہوتا ہے مگر یہ کسی طبی ماہر یا ذہنی صحت سے متعلق ادارے کی اصطلاح نہیں، 2 دہائی قبل برطانیہ کی کمپنی سکائی ٹریول نے یونیورسٹی کے سابق لیکچرار کو کہا کہ وہ بتائے کہ سال کا سب سے اداس دن کونسا ہوتا ہے ۔کلف آرنیل نامی لیکچرار نے ڈیٹا کو اکٹھا کرکے سال کے سب سے اداس کن دن کا تعین کیا۔ اب بلیو منڈے کو سفری پیکجز فروخت کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ہر سال بلیو منڈے کے موقع پر سفری کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کرکے ساحلی مقامات یا زیادہ سورج والے مقامات میں بحری جہازوں کے سفر کے پیکجز فروخت کیے جاتے ہیں۔ہر سال جب بلیو منڈے کا دن آنے والا ہوتا ہے مختلف ممالک میں سفری کمپنیوں کی جانب سے مختلف سفری پیکجز پیش کیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں