عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے

عام ویکسین جو عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کرسکتی ہے

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ شِنگلز کی ویکسین نہ صرف وائرل انفیکشن بلکہ بوڑھے افراد میں حیاتیاتی عمر کو بھی سست کر سکتی ہے ۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین (جو بوڑھے افراد کو باقاعدگی سے دی جاتی ہیں) شِنگلز سے بچاؤ کے علاوہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔3800 سے زائد افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ویکسین لگوانے والے افراد میں اُن لوگوں کے مقابلے میں حیاتیاتی بڑھاپے اور سوزش کی علامات نمایاں طور پر کم تھیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ جنگ کی کِم کا کہناتھا کہ پس منظر میں ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہوئے ممکنہ طور پر شنگلز کا سبب بننے والے وائرس کو دوبارہ فعال ہونے سے روکا جا سکتا ہے ، یہ ویکسین صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں