چین:بلاگر نے سِم کارڈز سے بھاری مالیت کا سونا اکٹھا کر لیا

چین:بلاگر نے سِم کارڈز سے بھاری مالیت کا سونا اکٹھا کر لیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سِم کارڈ چپس اور دیگر برقی آلات سے 191.73 گرام سونا حاصل کر لیا۔صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر نے بتایا کہ اس نے اسٹرانگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے متعدد پیچیدہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ سونا جمع کیا۔

بلاگر نے اس طریقے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کا نام ‘سِم الکیمی’ پروسیس رکھا۔ جس کو دیکھ کر ناظرین بھی سونا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ دس سال تک کام کرنا اتنا اچھا نہیں جتنا کباڑ اکٹھا کرنا ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سِم کارڈز میں صرف 0.47 ملی گرام سونا استعمال کیا جاتا ہے اور اس حساب سے 191 گرام سونا نکالنے کے لیے تقریباً چار لاکھ سِم کارڈز کی ضرورت ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں