تحفے میں ملے ٹکٹ نے خاتون کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں سالگرہ کے موقع پر دوست سے لاٹری ٹکٹس تحفے میں پانے والی خاتون نے ہزاروں ڈالر کا انعام جیت لیا۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے بتایا کہ ان کی سہیلی نے ان کو سالگرہ کے موقع پر تحفے میں 60 اوہائیو لاٹری سکریچ آف ٹکٹس کا بوکے دیا۔وینڈی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے گھر میں ٹکٹ سکریچ کیے تو ان میں سے ایک سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔
اس فتح کو ڈرامائی اس بات نے بنایا کہ جس ٹکٹ میں انعام نکلا وہ سب سے آخری ٹکٹ تھا۔ وینڈی نے مزیدکہاکہ وہ انعام جیتنے کے بعد سہیلی کوبھی اس رقم سے کچھ حصہ دینے کاارادہ رکھتی ہیں اورانہوں نے اپنی سہیلی سے بھی اس خواہش کااظہار کیاہے مگرابھی تک اس نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا،خاتون اوراس کی سہیلی کی کہانی سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے ۔